مالدہ میں زبردست طوفان کے سبب دو لوگوں کی موت مالدہ:مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے حبیب پور میں اچانک آئے خطرناک طوفان کے سبب زبردست جانی اور مالی نقصان کی اطلاع ہے۔طوفان کے سبب دو لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ درجنوں مکانات تباہ ہو گئے۔اس دوران کروڑوں روپے کی آم کی فصل برباد ہوئیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق مغربی بنگال کے بیشتر اضلاع میں ان دنوں طوفان اور بارش کا سلسلہ جاری ہے۔مالدہ ضلع کے حبیب پور بلاک میں اچانک آئے طوفان سے بھاری تباہی مچی ہے۔اس دوران دو لوگوں کی موت ہوگئی۔
حبیب پور بلاک میں طوفان کے سبب بیشتر مکانات منہدم ہو گئے۔مکان کے لمبے میں دب کر ایک شخص کی موت ہو گئی۔جبکہ ایک پیٹر کے گرنے سے ایک دس کی لڑکی کی موت ہو گئی۔مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ طوفان کے سبب جانی مالی نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ گھر بار کو نقصان پہنچا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ جانی نقصان بھی ہوا ہے۔مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی ہے۔دوسری طرف ضلع انتظامیہ نے کہاکہ گزتشہ رات سے طوفان کا سلسلہ جاری ہے۔طوفان میں دو لوگوں کی موت ہوئی جس میں ایم نابالغہ بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Mango Production In Maldah: مالدہ میں ریکارڈ آم کی پیدوار ہونے کی امید
انہوں نے کہاکہ طوفان کے سبب درجنوں مکانات تباہ ہو گئے جبکہ کروڑوں روپے کی آم کی فصل برپاد ہونے کی اطلاع ہے۔اس دوران کتنا نقصان ہوا ہے اس کے بارے میں واضح طور پر کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے۔ہمیں تفصیلی رپورٹ کا انتظار ہے۔اس کے بعد ہی اس معاملے پر واضح طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے