کولکاتا:مغربی بنگال میں ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک اضافہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ صحت اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن ڈینگی کے کیسز پر مقابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے ہیں ۔ ڈینگی کے کیسز میں زبردست اضافہ کے باوجود ریاستی حکومت کی جانب سے اب تک مثبت اقدامات اٹھائے نہیں گئے ہیں۔Dengue Claims Two Life In Beliaghata ID Hospital In Kolkata
شمالی 24 پرگنہ کے باراسات تھانہ علاقے کے رہنے والے ملک داس کو پانچ دنوں قبل شمالی کولکاتا کے بیلیاگھاٹا میں آئی ڈی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔جانچ میں انہیں ڈینگی میں مبتلا پایا گیا تھا۔
پانچ دنوں بعد آئی ڈی ہسپتال میں زیراعلاج ملک داس کی آج دن میں موت ہو گئی ہے۔اہل خانہ نے کہاکہ ڈینگی کی وجہ سے ہی ان کی موت ہوئی ۔ علاج کے دوران ہسپتال انتظامیہ نے بھی اس کی تصدیق کی تھی۔