ریاست مغربی بنگال کے ضلع مالدہ میں آسمانی بجلی گرنےسے دو خواتین ہلاک اور پانچ دیگر افراد زخمی ہوگئے۔
مقامی شخص نے بتایا کہ یہ حادثہ اتوار کے روز اس وقت پیش آیا جب کم از کم چھ خواتین کھیتوں میں کام کر رہی تھیں اور اچانک بجلی گر آئی اور اس دوران دو خواتین ہلاک اور دیر پانچ زخمی ہوگئی۔
مقامی باشندے سرس منڈل نے بتایا کہ بجلی گرنے کے وقت لوگ کھیتوں میں دھان کی بوائی کر رہے تھے۔ یہ واقعہ دوبرا گاؤں میں پیش آیا ہے۔ راہیلہ منڈل زخمی ہوگئی تھی اور اسے اسپتال لے جایا گیا تھا اور دو خواتین ہلاک ہوگئی تھیں۔'