ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی بلقیس بانو کے مجرموں کی رہائی کے خلاف احتجاج و دھرنے کا سلسلہ شروع ہواہے۔مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی خواتین ونگ نے بلقیس بانو کے کیس میں رہائی پانے والے مجروں کے خلاف48 گھنٹوں کے لئے دھنرے میں بیٹھنے کافیصلہ کیا ہے۔۔Two Day Dharna By TMC Against Release Of Convicts In Bilkis Bano Case
اسی درمیاں کولکاتا کی ریڈ روڈ پرگاندھی مورتی کے پاس ترنمول کانگریس کی خواتین ونگ نے بلقیس بانو کے جنسی زیادتی کے معاملے میں ملوث مجرموں کی رہائی کے خلاف48 گھنٹوں کے دھرنے پر بیٹھنے کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی وزیر چندر یما بھٹاچاریہ کی قیادت میں ترنمول کانگریس کی خواتین ونگ بلقیس بانوکےمجرموں کو دوبارہ جیل کی سزا دلانے کے لئے 48 گھنٹوں کے لئے دھرنے پر بیٹھ گئی ہے۔ ترنمول کانگریس کی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت میں ملک کی کسی بھی ریاست میں خواتین محفوظ نہیں ہے۔خاص طور پر ان ریاستوں میں جہاں بی جے پی کی حکومت ہے۔