اردو

urdu

ETV Bharat / state

سعودی میں سڑک حادثہ، مغربی بنگال کے نوجوان ہلاک

سعودی عرب میں برسرِ روزگار ریاست مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے شانتی پور کے رہنے والے دو نوجوانوں کی عمرہ کے لئے مدینہ سے مکہ جاتے وقت سڑک حادثے میں ملاقات ہوگئی۔

سعودی عرب میں برسر روزگار بنگال کے دو نوجوانوں کی سڑک حادثہ میں موت

By

Published : Oct 25, 2019, 10:53 PM IST

اطلاعات کے مطابق میں چلتی بس آتشزدگی کا شکار ہوگئی، جس میں جھلسنے سے دونوں کی موت ہوگئی.

سعودی عرب میں ملازمت کرنے والے مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے شانتی پور کے دو نوجوان منگل احمد (26) اور حکیم علی (29) سعودی عرب میں گزشتہ کئی برسوں سے ملازمت کر رہے تھے۔

وہ دونوں افراد عمرہ کرنے گئے تھے اور مدینہ سے مکہ جاتے وقت وہ جس بس میں سوار تھے اس میں اچانک آگ لگ گئی جس میں جھلسنے سے دونوں کی موت ہوگئی.

ندیا ضلع کے شانتی پور میونسپل کے ملنچا علاقے کے رہنے والے حکیم علی دو سال قبل سعودی عرب میں ایک شاپنگ مال میں ملازمت کرنے کے غرض سے گئے تھے۔

اس کے بعد ملنچا علاقے کے ہی ایک اور نوجوان مغل احمد بھی شاپنگ مال میں ملازمت کے لئے گئے ہوئے تھے.

دونوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 16 اکتوبر کو عمرہ کرنے کے مقصد سے حکیم علی اور مغل احمد دونوں مدینہ سے مکہ جانے والی بس میں سوار ہوئے بس میں سوار ہونے سے قبل ان کی گھر والوں سے آخری بار بات ہوئی تھی۔

اس کے بعد سے ان دونوں کا گھر والوں سے کوئی رابطہ نہ ہونے کے بعد سعودی میں موجود حکیم علی کے دوستوں سے رابطہ کیا ۔

اس کے دوستوں نے بتایا کہ عمرہ کے لئے جس بس میں وہ لوگ سوار ہوئے تھے وہ حادثہ کی شکار ہو گئی تھی۔

بس میں آگ لگ گئی تھی جس میں حکیم علی اور مغل احمد کی موت ہوگئی تھی.

حکیم علی دیوالی کی چھٹیوں میں گھر آنے والا تھے اس خبر سے پورے علاقے میں غم کا ماحول ہے اب دونوں گھر والوں کو فکر لگی ہے کہ کس طرح دونوں کی لاش سعودی عرب سے بنگال لائی جائے۔

انہوں نے اس سلسلے میں ریاستی حکومت سے مدد کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details