اردو

urdu

ETV Bharat / state

Alleged Terrorist Arrest مبینہ دہشت گرد تنظیم سے رابطہ رکھنے کے الزام میں گرفتار دو لوگوں کوٹرانزٹ ریمانڈ پر بھوپال سے کولکاتا لایا گیا

مغربی بنگال ایس ٹی ایف کی ٹیم نے دہشت گرد تنظیموں سے مبینہ رابطہ رکھنے کے الزام میں دو افراد کو بھوپال سے گرفتار کرکے کولکاتا لائی۔ہوڑہ عدالت نے انہیں بارہ دنوں تک پولیس تحویل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔ Alleged Terrorist Arrest

دہشت گرد تنظیموں سے مبینہ رابطہ رکھنے کے الزام میں دو افراد گرفتار
دہشت گرد تنظیموں سے مبینہ رابطہ رکھنے کے الزام میں دو افراد گرفتار

By

Published : Sep 30, 2022, 11:16 AM IST

Updated : Sep 30, 2022, 11:35 AM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کی اسپیشل ٹاسک فورس نے انتہا پسند تنظیموں سے مبینہ رابطہ رکھنے کے الزام میں دو لوگوں کو مدھیہ پردیش کے بھوپال سے گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد کو ٹرانزٹ ریمانڈ پر کولکاتا کے خفیہ ایجنسی ہیڈ کوارٹر بھوانی بھون لایا گیا ہے۔Two Alleged Terrorist Arrest In Bhopal By West Bengal Police STF

ذرائع کے مطابق مغربی بنگال کی اسپیشل ٹاسک فورس کی ایک ٹیم نے مدھیہ پردیش کے بھوپال میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران دہشت گرد تنظیموں سے مبینہ رابطہ رکھنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

دہشت گرد تنظیموں سے مبینہ رابطہ رکھنے کے الزام میں دو افراد گرفتار

انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد کی شناخت پیر جلال الدین علی اور علی عابدین کے طور پر ہوئی ہے ۔جلال الدین علی ہوڑہ ضلع کے ڈومجور علاقے کا رہنے والا ہے جبکہ دوسرا شخص بانکوڑہ ضلع سے تعلق رکھتا ہے۔

مغربی بنگال ایس ٹی ایف کے مطابق گزشتہ ماہ اگست اور ستمبر میں انتہا پسند تنظیموں سے مبینہ رابطہ رکھنے کے الزام میں شمالی 24 پرگنہ ۔ جنوبی 24 پرگنہ اور ممبئی سے چند لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ان سے پوچھ گچھ کے دوران جو معلومات حاصل ہوئی اس کی بنیاد پر ہی ملک کی دوسری ریاستوں میں سلیپر سیل کے طور پر کام کرنے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Rajasthan Political Crisis کانگریس کی راجستھان کے اپنے لیڈروں کو سخت وارننگ

ان کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بھی ملک کی دوسری ریاستوں میں بھی ہماری کارروائی جاری رہے گی۔ان دونوں کو ہوڑہ عدالت میں پیش کیا گیا،ہوڑہ عدالت نے انہیں بارہ دنوں تک کے لئے پولیس تحویل میں رکھنے کا حکم دیا۔ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں گزشتہ ڈیڑھ دو مہینوں کے دوران اسپیشل ٹاسک فورس کی ٹیم کی جانب سے خصوصی چھا پہ ماری کارروائی کی جارہی ہے ۔ایس ٹی ایف کی کارروائی میں شمالی 24 پرگنہ ۔ جنوبی 24 پرگنہ اور ممبئی سے چند لوگوں کی گرفتارہ عمل میں آچکی ہے۔۔Two Alleged Terrorist Arrest In Bhopal By West Bengal Police STF

Last Updated : Sep 30, 2022, 11:35 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details