اردو

urdu

ETV Bharat / state

DYFI Protesters Clash With Police: ڈی وائی ایف آئی اور یوتھ کانگریس کے حامیوں پر پولیس کا لاٹھی چارج - اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی

ڈی وائی ایف آئی اور یوتھ کانگریس کے حامیوں کی جانب سے ایس ایس سی بدعنوانی معاملے کے خلاف اختجاجی جلوس DYFI And Youth Congress Protest in Kolkata کا اہتمام کیا گیا تھا، احتجاجی جلوس کے دوران ڈی وائی ایف آئی کے حامیوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہاتھاپائی ہو گئی، جس سے افراتفری مچ گئی۔DYFI Protesters Clash With Police

ڈی وائی ایف آئی اور یوتھ کانگریس کے حامیوں پر پولیس کا لاٹھی چارج
ڈی وائی ایف آئی اور یوتھ کانگریس کے حامیوں پر پولیس کا لاٹھی چارج

By

Published : May 27, 2022, 9:57 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سمیت مختلف اضلاع میں اسکول سروس کمیشن کے ذریعہ اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کے معاملے کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج و دھرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ شمالی 24 پرگنہ کے کروناموئے میں سی پی آئی ایم کی طلبا تنظیم ڈی وائی ایف آئی اور یوتھ کانگریس کے حامیوں نے مشترکہ طور پر ایس ایس سی بدعنوانی معاملے کے خلاف اختجاجی جلوس کا اہتمام کیا۔ احتجاجی جلوس کے دوران ڈی وائی ایف آئی اور یوتھ کانگریس کے حامیوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہاتھاپائی ہوئی، جس سے افراتفری مچ گئی۔ DYFI Protesters Clash With Police

ڈی وائی ایف آئی اور یوتھ کانگریس کے حامیوں پر پولیس کا لاٹھی چارج

پولیس نے سی پی آئی ایم کی طلبا تنظیم ڈی وائی ایف آئی کی سربراہ مباکشی مکھرجی اور ان کے دیگر ساتھیوں کو عوامی مقام پر 'بھیڑ اکھٹا' کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ وہیں ڈی وائی ایف آئی کی سربراہ مباکشی مکھرجی کا کہنا ہے کہ ہم پُرامن طریقے سے احتجاج کر رہے تھے، تبھی حکومت نواز پولیس اہلکاروں نے ان پر لاٹھیوں سے حملہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے لاٹھی چارج میں متعدد ڈی وائی ایف آئی کے کارکنان زخمی ہوگئے، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ DYFI Protesters Clash With Police

ڈی وائی ایف آئی اور یوتھ کانگریس کے حامیوں پر پولیس کا لاٹھی چارج

یہ بھی پڑھیں: Police Hit Muslim Women With Sticks: حجاب کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والی خواتین پر پولیس کا لاٹھی چارج

ڈی وائی ایف آئی اور یوتھ کانگریس کے حامیوں پر پولیس کا لاٹھی چارج

انہوں نے مزید کہا کہ بدعنوانی کے خلاف ہمارے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ بدعنوانی معاملے میں ملوث وزراء کی گرفتاری کے بعد ہی ہم سکون سے بیٹھے گے۔ وہیں اس معاملے پر پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کرنے کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈی وائی ایف آئی اور یوتھ کانگریس کے کارکنان کو قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔ DYFI Protesters Clash With Police

ABOUT THE AUTHOR

...view details