اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرشد آباد: چھاپے کے دوران خفیہ کمرہ ملنے کا دعویٰ

قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے ہفتے کے روز مغربی بنگال اور کیرالہ میں چھاپپ ماری کے دوران القاعدہ کے نو مشتبہ ارکان کو گرفتار کیا ہے ۔

مرشد آباد: چھاپے کے دوران پولیس کو ملا خفیہ کمرہ
مرشد آباد: چھاپے کے دوران پولیس کو ملا خفیہ کمرہ

By

Published : Sep 21, 2020, 8:01 AM IST

قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے اتوار کے روز القاعدہ کے مشتبہ رکن ابو سفیان کی رہائش گاہ پر ایک خفیہ کمرہ ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔

دراصل این آئی اے نے مغربی بنگال سے چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے، ان میں سفیان بھی شامل ہے۔

ضلع پولیس عہدیدار کے مطابق 'رانی نگر کے علاقے میں رہائش پذیر سفیان کے گھر پر چھاپے کے دوران پولیس کو ایک خفیہ کمرہ ملا ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ ایک منزلہ مکان پر چھاپے کے دوران متعدد الیکٹرانک ڈیوائسز اور بلب بورڈز ملے ہیں۔

وہیں سفیان کی اہلیہ نے صحافیوں کو بتایا کہ 'وہاں ٹوائلٹ کا سیفٹی ٹینک بنایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیس کو اس بارے میں پہلے ہی بتادیا تھا۔'

پولیس افسر نے بتایا کہ 'سفیان نے دوران تفتیش کمرے کے بارے میں بتایا تھا۔

افسر نے کہا کہ 'گرفتار تمام چھ افراد سے کولکاتہ میں تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: این آئی اے کے چھاپے، القاعدہ کے 9 اراکین گرفتار

واضح رہے کہ 'نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے ہفتے کے روز مغربی بنگال اور کیرالہ سے القاعدہ کے نو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ مرشد آباد ضلع سے چھ افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ تین افراد کو کیرالہ کے ارناکلم سے گرفتار کیا گیا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details