کولکاتا: سال 2000 میں اٹل بہاری واجپائی حکومت کے دوران جسٹس شیوگنم نے مرکزی حکومت کی جونیئر اسٹینڈنگ کونسل کے طور پر خدمات انجام دی ۔ وہ 31 مارچ 2009 کو مدراس ہائی کورٹ کے جج مقرر کئے۔ اکتوبر 2021 میں، ان کا تبادلہ کلکتہ ہائی کورٹ میں جج کے طور پر کیا گیا۔ 31 مارچ 2023 کو انہوں نے کلکتہ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داری سنبھالی۔ پھر،آج، 11 مئی 2023، کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب کا اہتمام کلکتہ ہائی کورٹ کے کورٹ روم نمبر 1 میں کیا گیا تھا۔ یہ چیف جسٹس کا بنچ ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی تقریباً 11.15بجے وہاں پہنچیں۔ چیف جسٹس کی حلف پڑھائی گیارہ بجے ختم ہوئی۔ اس موقع پر ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری بھی موجود تھے۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعرات کو کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لینے پر جسٹس ٹی ایس سیواگننم کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔