اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tripura Police Seize Drugs تریپورہ پولیس نے میانمار سے بنگلہ دیش جانے والی 10 کروڑ مالیت کی براؤن شوگر ضبط کی

تریپورہ پولیس نے ریاست کے گیٹ وے چورائی باڑی میں تین افراد کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے 10 کروڑ روپے مالیت کی بھاری مقدار میں براؤن شوگر ضبط کیا۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 22, 2023, 4:45 PM IST

تریپورہ پولیس نے میانمار سے بنگلہ دیش جانے والی 10 کروڑ مالیت کی براؤن شوگر ضبط کی
تریپورہ پولیس نے میانمار سے بنگلہ دیش جانے والی 10 کروڑ مالیت کی براؤن شوگر ضبط کی

اگرتلہ:شمالی تریپورہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ بھانوپا چکرورتی نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ منشیات کی کھیپ کی نقل و حرکت کے بارے میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر پولیس نے 19 اگست کو قومی شاہراہ پر 16 چوکیاں قائم کیں اور پیر کے روز آسام میں رجسٹرڈ ٹاٹا سومو میں براؤن شوگر کی ایک بڑی کھیپ لے کر تین افراد تریپورہ میں داخل ہوئے لیکن پولیس چیکنگ سے بچنے میں وہ ناکام رہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہاکہ گاڑی کی تلاشی کے دوران ہم نے 1.3 کلو گرام براؤن شوگر ضبط کی، جسے گاڑی کے اندر ڈبے میں چھپاکر رکھا گیا تھا۔ ہم نے تین افراد کو گرفتار کیا ہے جن کی شناخت عبدالعلی (28)، سمن کرشنا داس (21) اور پرسن جیت داس (23) کے طور پر کی گئی ہے۔ تریپورہ کے سیپاہیجالا ضلع کے سونامورا سب ڈویژن کے تحت باکس نگر میں یہ ضبطی اور گرفتاری عمل میں آئی۔

یہ بھی پڑھیں؛Jadavpur University جادو پور یونیورسٹی میں کوئک رسپانس ٹیم تشکیل

ملزمان سے پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ہیروئن میانمار سےا سمگل کی گئی تھی اور یہ کھیپ بنگلہ دیش میں اسمگل کرنے کی نیت سے میزورم سے جنوبی آسام کے راستے تریپورہ لائی گئی تھی۔ ملزمان طویل عرصے سے بین الریاستی منشیات فروشی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ایک مقامی عدالت نے منگل کو تینوں گرفتار افراد کو تین روز کی پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details