اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tripura Govt On DA تریپورہ حکومت نے ملازمین کو نئے سال کا تحفہ دیا - ملازمین کو نئے سال کے تحفے

تریپورہ حکومت نے آئندہ انتخابات سے قبل منگل کو 1.94 لاکھ سے زیادہ سرکاری ملازمین، پنشنروں اور کنٹریکٹ و یومیہ اجرت والے ملازمین سمیت ان کے خاندانوں کو دسمبر سے نافذالعمل12 فیصد مہنگائی الاؤنس (ڈی اے) اور مہنگائی ریلیف (ڈی آر) کا اعلان کیا ہے۔Tripura Govt On DA

تریپورہ حکومت کا ملازمین کو نئے سال کا تحفہ
تریپورہ حکومت کا ملازمین کو نئے سال کا تحفہ

By

Published : Dec 27, 2022, 7:47 PM IST

اگرتلہ:تریپورہ کے وزیراعلیٰ مانک ساہا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کو نئے سال کے تحفے کے طور پر یکم جنوری سے نظر ثانی شدہ تنخواہ ملے گی، جس کے لئے تریپورہ حکومت ماہانہ 120 کروڑ روپے اور سالانہ 1440 کروڑ روپے برداشت کرے گی۔Tripura Govt Announces DA And DR For State Government Employees

انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے چھ ماہ کے اندر، بی جے پی کی قیادت والی حکومت نے یکم اکتوبر 2018 کو 7ویں سنٹرل پے میٹرکس کی بنیاد پر سرکاری ملازمین کے پے اسکیلز پر نظرثانی کی تھی، لیکن کووڈ-19 وباکی وجہ سے ہونے والی مالی مشکلات کے باوجود، ریاستی حکومت نے یکم جولائی 2022 کو ملازمین اور پنشنرز کے لیے آٹھ فیصد تک ڈی اے، ڈی آر جاری کیا۔

ڈاکٹر ساہا نے کہا کہ 12 فیصد ڈی اے، ڈی آر جاری کرنے کے بعد ریاست اور مرکزی حکومت کے درمیان ملازمین کے فوائد میں فرق کم ہو کر صرف 14 فیصد رہ گیا ہے، جو آہستہ آہستہ کم ہو کر صفر ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی زیرقیادت حکومت ہمیشہ سماج کے ہر طبقے کی فلاح و بہبود کے بارے میں سوچتی ہے اور یہ مانتی ہے کہ ملازمین کسی بھی حکومت کے انجن ہوتے ہیں اور جب تک وہ آرام دہ اور خوشی محسوس نہیں کریں گے ترقی نہیں ہو سکتی۔

یہ بھی پڑھیں:Border Dispute کرناٹک کے ساتھ تنازع کے درمیان مہاراشٹر اسمبلی میں قراداد منظور

نائب وزیر اعلیٰ دیو ورما نے کہا کہ ریاستی حکومت کے اس اقدام سے کل 1,04,600 ریگولر ملازمین اور تقریباً 80,800 پنشنرز و ان کے کنبہ کے افراد کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں یومیہ اجرت والے اور کنٹراکٹ ورکرس بھی مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تریپورہ میں کم از کم سطح کے کارکنوں کو تقریباً 6000 سے 12000 روپے ماہانہ ملیں گے، جو ریاست کی معیشت میں حصہ ڈالیں گے۔Tripura Govt Announces DA And DR For State Government Employees

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details