اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی لوک سبھا میں 450 سے زیادہ سیٹیں جیتے گی: وزیراعلیٰ ترپورہ - وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مانک ساہا نے

CM Manik Saha Reaction تریپورہ کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مانک ساہا نے پیر کو دعویٰ کیا کہ اگلے لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 450 سے زیادہ سیٹیں جیتے گی۔

بی جے پی لوک سبھا میں 450 سے زیادہ سیٹیں جیتے گی: وزیراعلیٰ ترپورہ
بی جے پی لوک سبھا میں 450 سے زیادہ سیٹیں جیتے گی: وزیراعلیٰ ترپورہ

By UNI (United News of India)

Published : Jan 16, 2024, 4:06 PM IST

اگرتلہ:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مانک ساہا نے دارالحکومت اگرتلہ میں بی جے پی کے لیے وال رائٹنگ میں حصہ لیا۔ اس موقع پر، انہوں نے کہاکہ ہم آنے والے لوک سبھا انتخابات میں تریپورہ کی دونوں سیٹیں جیت کر وزیر اعظم نریندر مودی کو دو کمل سونپیں گے اور یہ یقینی ہے کہ وہ (مسٹر مودی) پھر سے براقتدار ہوں گے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ وال رائٹنگ مہم بی جے پی کی انتخابی حکمت عملی کا ایک لازمی حصہ ہے اور پارٹی نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات کی تیاری کے لیے پہلے ہی مختلف تنظیمی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ یہ مہم پوری ریاست میں جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ اندازہ ہے کہ بی جے پی اس بار 404 کا ہندسہ عبور کرے گی، لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ تعداد 450 ہو سکتی ہے۔وزیر اعلیٰ نے 22 جنوری کو ایودھیا میں رام مندر کی پرتشٹھا سے قبل قومی سطح پر شروع کی گئی مندر کی صفائی مہم میں حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:منور رانا کا انتقال اردو شاعری کے ایک عہد کا خاتمہ

انہوں نے کہاکہ پچھلے 500 سالوں سے اس ملک کے لوگ بے تابی سے اس وقت کا انتظار کر رہے ہیں جب رام للا اپنے گھر واپس آئیں گے۔ مسٹر مودی کی قیادت میں، ہم ہندوستانی تاریخ کے قابل فخر لمحات میں سے ایک کا مشاہدہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details