اگرتلہ:شاہی خاندان کے رکن پردیوت نے کہاکہ میں بار بار اپنے موقف کا اعادہ کرتا رہا ہوں جب تک ہمیں گریٹر ٹپرالینڈ کا تحریری عزم نہیں ملتا، ٹپراموتھا کسی بھی پارٹی کے ساتھ نہیں جائے گا۔ ابھی تک کسی بھی پارٹی نے تحرریری طورپر نہیں دیا ہے، حالانکہ کانگریس اور سی پی آئی (ایم) نے ریاست کے مقامی لوگوں کے مسائل کے آئینی حل کے خیال کی حمایت کی، لیکن اب ہم کسی پارٹی کے ساتھ نہیں جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے ٹپرا کو اپنے ساتھ لے جانے کے لئے انہیں پیسہ، طاقت، عہدہ اور بہت سی دوسری چیزوں کی پیشکش کرتے ہوئے راضی کرنے کی کوشش کی ہے۔ گزشتہ چند مہینوں میں مختلف سطح کے رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کے کئی دور ہوئے لیکن وہ گریٹر ٹیپرالینڈ کے مطالبے کی حمایت کے لئے تحریری طور پر متفق نہیں ہوئے۔ اس لئے ہماری پارٹی چند روز میں 60 رکنی اسمبلی کی کم از کم 50 نشستوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کرے گی۔