اردو

urdu

ETV Bharat / state

شرپسندون نے ترنمول کانگریس کے رہنما کو گولی ماری

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

شرپسندون نے ترنمول کانگریس کے رہنما کو گولی ماری
شرپسندون نے ترنمول کانگریس کے رہنما کو گولی ماری

By

Published : Dec 26, 2020, 7:36 PM IST

مغربی بنگال میں سیاسی جماعتوں کے درمیان جاری تصادم کا دائرہ ریاست کے تمام اضلاع تک پھیل چکا ہے۔ اب تک درجنوں افراد سیاسی تصادم کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔مغربی بنگال کے شمالی24 پرگنہ کی نئی ہٹی تھانہ کے تحت بھرا پور میں شرپسندوں نے ترنمول کانگریس کے رہنما کو گھرکے باہر بلا کر گولی مار دی۔

شرپسندون نے ترنمول کانگریس کے رہنما کو گولی ماری

گوری پور جوٹ مل کے گیٹ کے سامنے ترنمول کانگریس کے رہنما پر فاءرنگ کا واقعہ پیش آنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ترنمول کانگریس کے رہنما کو پہلے ضلع صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ان کی بے بگڑتی ہوئی حالت کو دیکھ کر کولکاتا میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی لیکن اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آیی ہے۔پولیس نے کہا کہ فایرنگ میں زخمی ہوئے والے شخص کی شناخت راجیش شاو کے طور پر ہویی ہے۔وہ دودھ کے تاجر ہیں۔پولیس نے مزید بتایا کہ راجیش شاو سہ پہر اپنے گھر میں کھانا کھا رہے تھے تبھی ان کے موبائل پر سنتوش یادو نام کے ایک شخص کا فون آتا ہے اور وہ باہر نکل آتے ہیں۔

شرپسندون نے ترنمول کانگریس کے رہنما کو گولی ماری

شرپسندوں نے ان پر فائرنگ کر دی۔گولی ان کے کمر میں لگی ہے۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔شرپسندوں کو جلد ڈھونڈ نکالا جائے گا۔ ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے رہنماؤں کے اشارے پر شرپسندوں نے اس واردات کو انجام دیا ہے۔بی جے پی کے رہنما نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے گروہی تصادم کے نتیجے میں راجیش شاو نام کے شخص کو گولی ماری گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details