اردو

urdu

ETV Bharat / state

Abdul Karim Choudhary عبدالکریم چودھری کی اپنی ہی پارٹی کے کارکنان پر تنقید - مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات

مغربی بنگال کے شمالی دیناج پور کے اسلام سے باغی رکن اسمبلی عبدالکریم چودھری نے ترنمول کانگریس کے حامیوں پر اپنے رشتہ داروں کے گھروں پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے حامیوں کی غنڈہ گردی کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کی جا سکتی ہے۔

عبدالکریم چودھری کی اپنی پارٹی کے کارکنان پر تنقید
عبدالکریم چودھری کی اپنی پارٹی کے کارکنان پر تنقید

By

Published : Jul 17, 2023, 12:23 PM IST

Updated : Jul 17, 2023, 12:31 PM IST

اسلام پور:مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کے نتائج کے باوجود چند اضلاع میں تشدد کا بازار گرم ہے۔ اسی درمیان ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی عبدالکریم چودھری نے اپنی ہی پارٹی کے کارکنان پر ان کے رشتہ داروں کے گھروں پر حملہ کرنے کا الزام لگایا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پنچایت انتخابات میں آزاد امیدروں کی حمایت کی جس کی وجہ سے انہیں اور ان کے رشتہ داروں کو ہدف بنایا جا رہا ہے۔

رکن اسمبلی عبدالکریم چودھری نے الزام لگایا کہ وزیر اعلیٰ سے بار بار درخواست کرنے کے باوجود وہ کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہیں۔ اگر یہ تشدد بند نہ ہوا تو وہ حکومت کے کام کاج میں خلل ڈالتے رہیں گے۔ کریم نے راجیہ سبھا کے انتخابات کا بائیکاٹ بھی کیا اور اسمبلی میں بل کو پاس ہونے سے روکنے کی وارننگ دی۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata On North Bengalڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم سیلاب سے متاثرہ شمالی بنگال میں بھیجی جا رہی ہے

دوسری جانب ترنمول کانگریس کے بلاک صدر ذاکر حسین نے دعویٰ کیا کہ جو لوگ پولنگ کے دن گھروں سے باہر تھے انہوں نے علاقے میں اس طرح کے واقعے کو انجام دیا ہے۔ پولیس ان کی تلاش کر رہی ہے۔ گرفتاری سے بچنے کے لیے ملزمین گھر سے بھاگ رہے ہیں۔ ایم ایل اے کچھ جانے بغیر پارٹی کارکنان پر علاقے میں بدامنی پھیلانے کے جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں۔

Last Updated : Jul 17, 2023, 12:31 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details