اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولکاتا: سابق میئر بی جے پی میں شامل ہوں گے - سبیاساچی دت بی جے پی میں شامل ہوں گے

ترنمول کانگریس کے رہنما اور بدھان نگر کارپوریشن کے سابق میئر سبیاساچی دت بی جے پی میں شامل ہوں گے۔ کل امت شاہ ایک پوجا پنڈال کا افتتاح کرنے کے لیے کولکاتا آ رہے ہیں، اس سے قبل وہ ایک تقریب میں شرکت کریں گے جہاں سبیاساچی دت بی جے پی شامل ہوں گے۔

سبیاساچی دت بی جے پی میں شامل ہوں گے

By

Published : Sep 30, 2019, 10:45 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 4:20 PM IST

ترنمول کانگریس کے رکن اسملبی اور بدھان نگر کارپوریشن کے سابق میئر سبیاساچی دت کل بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں-

کل امیت شاہ کولکاتا کے سالٹ لیک میں ایک درگا پوجا پنڈال کا افتتاح کرنے آ رہے ہیں-

اس سے قبل امت شاہ نیتا جی انڈور اسٹیڈیم میں ایک تقریب میں شرکت کریں گے، اسی تقریب میں سبیاساچی دت بی جے پی میں شمولیت اختیار کریں گے-

اس سلسلے میں سبیاساچی دت نے میڈیا کو بتایا کہ 'وہ کل نیتا جی انڈور اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی تقریب میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کریں گے-

اس تقریب میں امیت شاہ بھی موجود رہیں گے-'

کولکاتا پریس کلب میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے بھی یہ اعلان کیا کہ آئند کل سبیاساچی دت بی نیتا جی انڈور اسٹیڈیم میں بی جے پی کے تقریب کے دوران بی جے پی میں شامل ہوں گے-

واضح رہے کہ سبیاساچی دت کے متعلق بی جے پی میں شامل ہونے کی پہلے سے ہی قیاس آرائی کی جا رہی تھی اور پارٹی نے ان کو پہلے ہی معطل کیا ہوا ہے اور ان کو بدھان نگر کارپوریشن کے مئیر کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا تھا ترنمول کانگریس سے ان اختلافات اس وقت شروع جب انہوں نے بی جے پی لیڈر مکل رائے سے ملاقات کی تھی-

Last Updated : Oct 2, 2019, 4:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details