مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر لگاتار ممتا بنرجی کی حکومت پر نکتہ چینی کرتے رہے ہیں۔جس کے بنا پر ترنمول کانگریس کی جانب سے ان پر آر ایس ایس اور بی جے پی کے لیے کام کرنے کا الزام ہمیشہ سے لگتا رہا ہے۔
مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر کا ٹوئیٹ
ترنمول کانگریس نے ایک بار پھر گورنر جگدیپ دھنکر کے ٹویٹ کو موضوع بنا کر ان پر آر ایس ایس کے لئے کام کرنے کا الزام لگایا ہے۔دراصل گورنر جگدیپ دھنکر نے ایک ٹویٹ میں ایک خط کا اشتراک کیا ہے۔جس کے اوپر آر ایس ایس سدھیر لکھا ہوا ہے۔جس کی وجہ سے ترنمول کانگریس کو گورنر جگدیپ دھنکر پر نکتہ چینی کرنے کا موقع مل گیا ہے۔
ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری پارتھو چٹرجی نے ٹوئیٹ کرکے الزام لگایا ہے کہ گورنر آر ایس ایس کی ہدایت پر کام کر رہے ہیں۔
پارتھو چٹرجی نے ٹوئیٹ کرکے لکھا ہے کہ 'کسی بھی ہندوستانی ریاست کے گورنر ہونے کی حیثیت سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ ایک علیحدہ شخصیت ہوگا، جو ریاست کی مقامی سیاست سے خود کو جوڑے رکھنا صحیح نہیں ہے۔لیکن جگدیپ دھنکر بی جے پی کے اشارے پر کام کر رہے ہیں اور ایس ایس کی ہدایتوں کے مطابق کام کرتے ہیں'۔
ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری پارتھو چٹرجی واضح رہے کہ گورنر نے ریاست میں امن و امان کی صورت حال پر ممتا بنرجی کی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا تھا۔
انہوں نے مرشدآباد سے مبینہ طور پر القاعدہ کے انتہا پسندوں کی گرفتاری کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے گورنر نے لکھا ہے کہ ریاست القائدہ کے انتہا پسندوں کی آماجگاہ بن چکی ہے۔اس ٹویٹ کے ساتھ انہوں نے ایک سرکاری خط کا بھی اشتراک کیا ہے۔اس خط کے اوپر آر ایس ایس سدھیر لکھا ہوا ہے۔