مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات سے قبل حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ستارے ان دنوں گردش میں ہیں۔
ترنمول کانگریس خود کو تنقید سے دور رکھنے کی جتنی کوشش کر رہی ہے، اس کی مشکلیں اتنی ہی بڑھتی جا رہی ہیں۔
دَل بَدل سے پریشان ترنمول ابھی خود کو سنبھال بھی نہیں پائی تھی کہ رکن اسمبلی فیروزہ بی بی کا مسئلہ سامنے آ گیا ہے۔
حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے بلدیاتی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی نائب چیئرپرسن فیروزہ بی بی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
فیروزہ بی بی پانسکوڑہ مغرب سے ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی ہیں۔
اس سے قبل شبھندو ادھیکاری ایچ ڈی اے کے چیئرمین عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔ شبھندو ادھیکاری کی جگہ فیروزہ بی بی ہی ایچ ڈی اے چیئرپرسن کے عہدے کی مضبوط امیدوار تھیں۔