اردو

urdu

By

Published : Nov 12, 2019, 1:55 PM IST

ETV Bharat / state

'بنگلہ زبان کو جو ائنٹ انٹرنیس امتحان میں شامل کرنا ہوگا'

ترنمول کانگریس یوتھ صدر ابھیشک بنرجی نے کہاکہ کسی بھی زبان کی مخالفت نہیں کرتے ہیں لیکن بنگلہ زبان کو کسی بھی قیمت پر نظر انداز ہوتے نہیں دیکھ سکتے ہیں۔

'بنگلہ زبان کو جو ائنٹ انٹرنیس امتحان میں شامل کرنا ہوگا'

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کے بھتیجے اور ڈائمنڈ ہاربرسے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی نے کہاکہ مرکزی حکومت تمام مغاذ پر ناکام ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مرکز ی حکومت مذہب کے نام پر ایک دوسرے سے لڑانے،مخصوص طبقے کو پریشان کرنے ،این آر سی کے نام پر برسوں سے بھارت میں رہنے والے بھارتیوں کو ملک بدر کرنے کے علاوہ اب تک کچھ بھی نہیں کیاہے۔

ترنمول کانگریس کے یوتھ کے صدرنے کہاکہ جو ائنٹ انٹرنیس امتحان میں گجراتی زبان کو شامل کرنے کی مخالفت نہیں کرتے ہیں لیکن دوسری ریاستی زبانوں کو جس طرح سے نظر انداز کرنے کی پالیسی اپنا ئی گئی ہے اس کی مخالفت کی جارہی ہے۔

ابھیشک بنرجی کے مطابق بنگلہ سمیت تمام زبانوں کو اس زمرے میں لانے کی ضرورت ہے جس سے عام لوگوں کو فائدہ پہنچ جاسکے۔

ترنمول کانگریس کے رہنما کاکہنا ہے کہ آئندہ 10 دنوں بعد پارلیمنٹ سیشن کا آغاز ہو گا۔

ہم اور ہماری پارٹی بنگلہ سمت دوسری زبانوں کو جوائنٹ انٹرنیس امتحان میں شامل کرنے کے لیے آواز بلند کریں گے۔ اس کے لیے تحریک بھی چلائیں جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال کے تمام اضلاع سے مرکزی حکومت کی پالیسی کے خلاف تحریک چلائی جائے گی اور ہم اپنے مصقد میں ضرورکامیاب ہوں گے کیوںکہ ہمیں عوامی حمایت حاصل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details