مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے کے باوجود ابھی تک کسی بھی سیاسی جماعت نے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری نہیں کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ترنمول کانگریس آج ہی امیدواروں کی فہرست جاری کرنے والی تھی لیکن کسی وجہ سے امیدواروں کے نام کا اعلان نہیں کیا جاسکا۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے آج اپنی رہائش گاہ کالی گھاٹ میں پارٹی لیڈران کے ساتھ اہم میٹنگ کر رہی ہیں تاکہ امیدواروں کے نام پر حتمی فیصلہ کیا جاسکے۔
ذرائع کے مطابق ترنمول کانگریس اپنے امیدواروں کے ناموں کی فہرست آئندہ 3 مارچ (بدھ کے روز) کو جاری کر سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ مغربی بنگال کے انتخابات اس بار آٹھ مراحل میں ہونے والے ہیں۔ اس لئے امیدواروں کے ناموں کے اعلانات بھی آٹھ مراحل میں کئے جائیں گے۔