اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس دوبارہ اقتدار میں نہیں آئے گی: لاکٹ چٹرجی - ریاستی حکومت صنعتی ترقی کے لیے اب تک کوئی کام نہیں کیا ہے

بنگال کے ہگلی سے بی جے پی کی رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی نے کہا کہ بی جے پی نہیں بلکہ ترنمول کانگریس کسان مخالف سیاسی جماعت ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعلی ممتا بنرجی کی قیادت والی سیاسی جماعت ترنمول کانگریس اب کبھی اقتدار میں نہیں آئے گی۔

trinamool congress will not return to power: says bjp member of parliament locket chatterjee
ترنمول کانگریس دوبارہ اقتدار میں نہیں آئے گی: لاکٹ چٹرجی

By

Published : Dec 25, 2020, 8:52 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے ہگلی سے بی جے پی کی رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی نے نئے زرعی قوانین کی مخالفت کرنے والی ترنمول کانگریس پر جم کر تنقید کی۔

بی جے پی کی رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کسانوں کی ہمدرد ہے، اس لیے نئے زرعی قوانین لے کر آئی ہے۔ لیکن کسان مخالف ترنمول کانگریس سمیت تمام سیاسی جماعتیں اپنے مفاد کے لیے اس نئے زرعی قوانین کی مخالفت کر رہی ہیں۔ اس سے کچھ فرق پڑنے والا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی ممتا بنرجی کی قیادت والی سیاسی جماعت ترنمول کانگریس کسانوں کی ہمدرد نہیں ہے۔ کسانوں کی پریشانیوں کا خیال ہوتا تو کسانوں کو مرکزی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں سے محروم نہیں رکھا گیا ہوتا۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی


مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی گذشتہ دو برس تک بنگال کے کسانوں کو مرکزی حکومت کی جانب سے ملنے والے معاوضے سے محروم رکھا۔

انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کے لیے ایک بات مشہور ہے کہ وہ ہر چیز میں سیاست کرتی رہی ہیں۔ کسانوں کے حق کی بات کرنے والی کسانوں کو بنیادی حق سے بھی محروم کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امرتیہ سین کے ساتھ برا ہونے نہیں دیا جائے گا: ممتا بنرجی

بی جے پی کی رکن پارلیمان نے کہا کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت صنعتی ترقی کے لیے اب تک کوئی کام نہیں کیا ہے۔

ریاست میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر ممتا بنرجی سینگور، نندی گرام سمیت دیگر اضلاع میں صنعتی پارک قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاہے جتنا بھی صنعتی ترقی کے لیے اعلان کرلیں، لیکن ممتا بنرجی کی قیادت والی سیاسی جماعت ترنمول کانگریس اب کبھی اقتدار میں نہیں آسکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details