مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے مسلم اکثریتی پارلیمانی حلقہ آسنسول لوک سبھا اور کولکاتا کے بالی گنج اسمبلی میں ضمنی انتخابات کے لئے سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان ووٹ ڈالے گئے. TMC Victory Assured in By-Elections۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس جہاں ایک طرف دو سیٹوں پر اپنی جیت کو یقینی قرار دے رہی ہے دوسری جانب سی پی آئی ایم، کانگریس اور بی جے پی اپنی اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لئے پر عزم ہیں.
مالدہ ضلع کے ماتھا باڑی سے رکن اسمبلی اور وزیر شبینہ یاسمن نے کہا کہ ممتابنرجی کی عوام کی خدمت کے مدنظر یہ کہا جا سکتا ہے کہ ریاست میں ترنمول کانگریس ہی لوگوں کی پہلی اور آخری پسند ہے. اسی وجہ سے بی گزشتہ تمام انتخابات میں تاریخی جیت ملی تھی اور امید ہے کہ ضمنی انتخابات میں بھی یکطرفہ کامیابی ملے گی. انہوں نے کہا کہ آسنسول میں لوک سبھا اور کولکاتا کے بالی گنج اسمبلی سے ترنمول کانگریس کے امیدواروں کو یکطرفہ طور پر جیت ملے گی. اپوزیشن جماعتوں کے امیدواروں کی ضمانت ضبط ہو جائے گی.
TMC Victory Assured in By-Elections: ضمنی انتخابات میں ترنمول کانگریس کی جیت یقینی: وزیر شبینہ یاسمین - مغربی بنگال ریاستی وزیر شبینہ یاسمن
ریاستی وزیر شبینہ یاسمین نے آسنسول لوک سبھا اور بالی گنج اسمبلی میں ہوئے ضمنی انتخابات میں ترنمول کانگریس کی جیت کو یقینی قرار دیتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کی ضمانت ضبط ہونے کا دعویٰ کیا ہے. Trinamool Congress victory assured in by-elections: Minister Shabina Yasmeen
ضمنی انتخابات میں ترنمول کانگریس کی جیت یقینی: وزیر شبینہ یاسمین
یہ بھی پڑھیں:
- ترنمول کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے آج خود اختلافات کا شکار
- West Bengal Minister Shabina Yasmeen:اقلیتی طبقے کی لڑکیوں کے لئے اعلی تعلیم حاصل کرنے کی راہ ہموار کرنے پر توجہ مرکوز
ان کا کہنا ہے کہ شتروگھن سنہا بنگال کے کلچر سے بھی واقف ہیں. انہیں بنگال میں شہرت، عزت و احترام حاصل ہے. وہ عوام کے درمیان رہنے والے رہنما ہیں. ریاستی وزیر نے کہا کہ آسنسول سے ترنمول کانگریس کے امیدوار شتروگھن سنہا ایک تجربہ کار سیاسی رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، اس سے عوام کافی فائدہ ہو سکتا ہے.