اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرشدآباد: ضمنی انتخابات میں ترنمول کانگریس کو سخت آزمائش: زاہد الرحمٰن - ترنمول کانگریس کے امیدوار کی جیت یقینی ہے

مرشدآباد ضلع کے جنگی پور اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے امیدوار زاہد الرحمٰن نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو سخت چیلنج سے گزرنا پڑسکتا ہے۔

ضمنی انتخابات میں ترنمول کانگریس کو سخت آزمائش سے گزرنا ہوگا: زاہد الرحمن
ضمنی انتخابات میں ترنمول کانگریس کو سخت آزمائش سے گزرنا ہوگا: زاہد الرحمن

By

Published : Sep 14, 2021, 8:44 PM IST

مغربی بنگال کے ضلع مرشدآباد کے دونوں اسمبلی حلقہ شمشیرگنج اور جنگی پور میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کی تیاریاں زوروں پر ہے۔

ضمنی انتخابات میں ترنمول کانگریس کو سخت آزمائش سے گزرنا ہوگا: زاہد الرحمن
لیکن جنگی پور اسمبلی حلقے کی خاص اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک ہی گھر کے دو سگے بھائی دو مختلف پارٹیوں کی نمائندگی کررہے ہیں۔ خلیل الرحمٰن جنگی پور ترنمول کانگریس کے صدر ہیں اور ان کی نگرانی میں سابق وزیر ذاکر حسین انتخابی میدان میں ہیں جب کہ ان (خلیل الرحمٰن ) کے بھائی زاہد الرحمٰن کانگریس کے امیدوار ہیں۔

مرشدآباد ضلع کے جنگی پور اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے امیدوار زاہد الرحمٰن نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو سخت چیلنج سے گزرنا پڑسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:باندہ: مختار انصاری ہسپتال میں داخل

انہوں نے کہا کہ مرشدآباد ضلع کے عوام کو ترقی کے لئے پارٹی کو جتانا ہوگا، ذاکر حسین نہ صرف رکن اسمبلی ہیں بلکہ وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ لیکن انہوں نے ضلع تو دور کی بات جنگی پور حلقہ کو دیکھا تک نہیں۔ اس پارٹی سے عوام کو کوئی امید نہیں ہے۔

دوسری طرف کانگریس امیدوار کے بھائی اور جنگی پور ترنمول کانگریس کے صدر خلیل الرحمٰن نے کہا کہ زاہد الرحمٰن کے امیدوار بننے سے ان پر اور ان کی پارٹی پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے. رشتہ اور سیاست ایک سکے کے دو پہلو ہیں، ترنمول کانگریس کے امیدوار کی جیت یقینی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details