فرہاد حکیم نے کہاکہ پارٹی سے بڑھ کر کوئی رہنما نہیں ہے ۔ اگر میں پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہا تو میرے خلاف بھی سخت کارروا ئی کی جائے گی ۔ پارٹی کو بدنام کرنے والوں کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ بدھان نگر میونسپل کار پوریشن کے میئر شبھاشاچی دتہ پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں ۔ انگنت شکایت موصول ہونے کے بعد پارٹی کی سربراہ ممتابنرجی میئر کے خلاف کارروا ئی کرنے پر مجبور ہے۔
ریاستی وزیر کے مطابق ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے شبھاچی دتہ کی جگہ ڈپٹی میئر تاپس مجمدار کو بدھان نگر میونسپل کارپوریشن کا میئر مقرر کیا ہے ۔