اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس کے رہنما کا قتل

گاؤ گھاٹا تھانے علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے ترنمول کانگریس ایک کارکن کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔قتل کیس میں ملوث ہونے کے شبہ میں آٹھ بی جے پی کے کارکنان کی گرفتاری عمل میں آ ئی ہے۔

By

Published : Jul 23, 2019, 3:32 PM IST

Updated : Jul 23, 2019, 5:12 PM IST

ترنمول کانگریس کے رہنما کا قتل


مغر بی بنگال میں پولیس انتظامیہ کی بھر پور کوشش کے باوجود حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ضلع ہگلی کے گاؤ گھاٹا تھانہ کے تین نمبر بلاک میں نامعلوم شرپسندوں کا ایک گروہ نے ترنمول کانگریس کے سبھادپتی کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔اس سے علاقے میں کشید گی پھیل گئی۔

ترنمول کانگریس کے رہنما کا قتل

پولیس کاکہنا ہے کہ تفتیش جا ری ہے ۔مقتول کی شناخت لال چند باگ کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ حکمراں جماعت کے کارکن ہیں اور تین نمبر بلاک سبھادپتی کے عہدے پر فا ئر تھے۔

پولیس نے مزید بتا یا کہ قتل کے کیس میں ملوث ہونے کے شبہ میں اب تک آٹھ افراد کی گرفتاری عمل میں آ ئی ہے۔تفتیش جاری ہے اور اس کیس میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں عمل میں آسکتی ہے۔

ترنمول کانگریس کا کہنا ہے کہ ترنمول سبھادپتی کے قتل کیس میں ملوث بی جے پی ملوث ہے ۔ بی جے پی نے ترنمول کانگریس کے الزام کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہاکہ ان کے کارکنان کوجھوٹے الزام میں پھنسایا جا رہا ہے

Last Updated : Jul 23, 2019, 5:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details