مغربی بنگال کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ دراڑ پڑنے کی وجہ سے ترنمول کانگریس کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئی ہے۔
مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 سے عین قبل حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو دَل بدل کے کھیل میں سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔
ممتا بنرجی کی قیادت والی سیاسی جماعت کو یک بعد دیگرے نقصان سے ابھرنے میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے۔لیکن مستقبل میں بھی جھٹکا لگنے کا خدشہ ہے۔
پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ممتا بنرجی کانگریس اور لیفٹ فرنٹ کو ختم کرنے کے اپنے ہی کھیل میں بری طرح سے پھنس چکی ہیں۔ اس وقت ترنمول کانگریس کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکی ہے۔ ممتا بنرجی کے پاس اس سے ابھرنے کےلیے کی کوئی موثر توڑ بھی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات سے قبل ممتا بنرجی کے پاس اس کا کوئی علاج نہیں ہے۔اس کا علاج صرف اسمبلی انتخابات کے نتائج ہے۔ترنمول کانگریس اس وقت برے دور سے گزر رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ممتا بنرجی خود اس کی ذمہ دار ہیں۔ان ہی کی وجہ سے بی جے پی مغربی بنگال میں اتنی مضبوط ہوئی۔اور آج حالات یہ ہے کہ ترنمول کانگریس کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔بلکہ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ترنمول کانگریس ختم ہوجائے گی۔ترنمول کانگریس میں اب بھی اچھے رہنماؤں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ان کےلیے کانگریس کا دروازہ کھلا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پرشانت کشور اور بی جے پی میں نونک جھونک