بی جے پی رہنما راہل سنہا نے ترنمول کانگریس پر بی جے پی کے رکن اسمبلی کے قتل کاالزام لگاتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے اس معاملے کی سی بی آئی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ہمت آباد سے بی جے پی کے رکن اسمبلی کی موت کو لیکر تذبذب برقرار ہے۔ بی جے پی کی جانب سے اسے قتل قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی نے اس معاملے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔
بی جے پی رکن اسمبلی کی موت کے لئے بی جے پی کی طرف سے براہ راست ترنمول کانگریس کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔آج صبح ہمت آباد کے رکن اسمبلی دیبندر ناتھ کی لٹکتی ہوئی لاش ملی تھی۔
رکن اسمبلی کے جیب سے ایک خودکشی نامہ بھی ملا ہے، لیکن بی جے پی اس کو خودکشی ماننے کو تیار نہیں ہے۔
بی جے پی کے رہنما راہل سنہا کا کہنا ہے کہ، 'آج صبح جس حالت میں ہمت آباد سے بی جے پی رکن اسمبلی دیبندر ناتھ کی لاش ملی ہے۔ یہ خودکشی نہیں بلکہ قتل ہے۔ ترنمول کانگریس کے لوگوں نے ان کا قتل کیا ہے۔'