اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کٹ منی کی رقم واپس کرنی پڑے گی' - سنیئر رہنما

مغر بی بنگال بی جے پی کے سنیئر رہنما مکل رائے نے وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنر جی پر حملہ کر تے ہوئے کٹ منی کی رقم کی واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔

'کٹ منی کی رقم واپس کرنی پڑے گی'

By

Published : Jul 5, 2019, 7:09 PM IST


مکل رائے نے کہاکہ کٹ منی کو لے کر ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی اور ان کی پارٹی کے اعلیٰ رہنماؤں کی مشکلوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ریاست کے تمام اضلاع میں کٹ منی واپس کرنے کامطالے میں شدت پکڑتاجا رہا ہے۔

'کٹ منی کی رقم واپس کرنی پڑے گی'

انہوں نے کہاکہ کٹ منی کیس سے بی جے پی کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ ترنمول کانگریس کے اراکین اسمبلی ، رہنماؤں نے غریب عوام سے کٹ منی لی ہے تو کسی بھی قیمت پر انہیں واپس کرنی پڑے گی۔

مکل رائے کے مطابق میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں یہ تو عام لوگوں کی مانگ ہے ۔ ہر چوراہے پر ترنمول کانگریس کے اراکین اسمبلی کے خلاف پوسٹر لگے ہوئے ہیں۔

بی جے پی کے رہنما کے مطابق ترنمول کانگریس کی سربراہ نے اپنے رہنماؤں کے کٹ منی لینے کا اعتراف کیا تھا۔ اب ان کے لیے اخلاقی طور پر کٹ منی کی تمام رقم واپس کرنا لازمی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ ممتابنر جی کے کٹ منی پر بیان آنے کے بعد پوری ریاست میں ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے خلاف ناراضگی میں اضا فہ ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details