اردو

urdu

ETV Bharat / state

TMC Workers on Sealdah Metro Station Function: سیالدہ میٹرو اسٹیشن کے افتتاح میں ممتا بنرجی مدعو نہیں، ترنمول کا احتجاج - کولکاتا میٹرو کے ہر اسٹیشن پر ترنمول کانگریس کے حامی احتجاج کریں گے

جمعرات سے ہر میٹرو اسٹیشن کے ٹکٹ کاؤنٹر کے سامنے ترنمول کانگریس کے حامی احتجاج کریں گے۔ بی جے پی پر ترنمول کانگریس کو ختم کرنے کا الزام TMC Workers on Sealdah Metro Station Function

TMC Workers on Sealdah Metro Station Function
TMC Workers on Sealdah Metro Station Function

By

Published : Jul 14, 2022, 1:11 PM IST

کولکاتہ: ایسٹ ویسٹ میٹرو پروجیکٹ کے ایک اہم اسٹیشن سیالدہ میٹرو اسٹیشن کے افتتاح میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو مدعو نہ کئے جانے کے خلاف آج مدن مترا کی قیادت میں ترنمول کانگریس کے حامیوں نے میٹرو بھون پارک اسٹریٹ کے سامنے احتجاج کیا اور کولکاتا میٹرو کے اہلکاروں سے ملاقات کی اور اپنا احتجاج درج کروایا۔اس موقع پر مدن مترا نے کہا کہ آئندہ جمعرات سے کولکاتا میٹرو کے ہر اسٹیشن پر ترنمول کانگریس کے حامی احتجاج کریں گے۔منگل کےروز ایسٹ ویسٹ میٹرو پروجیکٹ کا ایک اہم مرحلہ تکمیل کو پہنچا جس کے تحت سیالدہ میٹرو اسٹیشن کا افتتاح ہوا۔ مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے سیالدہ میٹرو اسٹیشن کا ہوڑہ میدان سے آن لائن افتتاح کیا۔ TMC Workers on Sealdah Metro Station Function

دوسری جانب اس افتتاحی تقریب میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو مدعو نہ کئے جانے پر ترنمول کانگریس کے رہنماؤں اور حامیوں کی جانب سے ناراضگی کا اظہارکیا گیا۔ آج اسی سلسلے میں کولکاتا میٹرو کے صدر دفتر میٹرو بھون پارک اسٹریٹ کے سامنے کمرہٹی کے ایم ایل اے مدن مترا کی قیادت میں ترنمول کانگریس کے حامیوں نے سیالدہ میٹرو اسٹیشن کے افتتاح کے موقع پر ممتا بنرجی کو مدعو نہ کئے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔

اس موقع پر مدن مترا نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے مرکز کی بی جے پی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے اعلان کیا کہ جمعرات سے ہر میٹرو اسٹیشن کے ٹکٹ کاؤنٹر کے سامنے ترنمول کانگریس کے حامی احتجاج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا اصل مقصد ترنمول کانگریس کو ختم کرنا ہے۔لیکن ایسا کبھی نہیں ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ممتا بنرجی کو نہیں بلایا گیا جو ہماری وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی توہین ہے۔ہم چاہتے تو سیالدہ اسٹیشن پر ہنگامہ برپا کرسکتے تھے لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Smriti Irani Inaugurates Sealdah Metro Station: سیالدہ میٹرو اسٹیشن کا مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے افتتاح کیا

انہوں نے کہا کہ میٹرو کی ترقی کی رفتار دھیمی ہو گئی ہے۔میٹرو خدمات کا معیار بہت نیچے آ گیا ہے دروازہ بند نہیں ہو رہا ہے۔ ٹرین ایسے ہی چلائی جا رہی ہے۔جو کام باقی ہے اس سب کو جلد مکمل کرنا ہوگا۔میٹرو کے اہلکاروں کو مزید سرگرمی دکھانے کی ضرورت ہے۔وزیر اعلیٰ کے بغیر اس طرح کے افتتاح کو ہم قبول نہیں کریں گے۔ممتا بنرجی کے میٹرو ڈریم پروجیکٹ کو مرکزی حکومت نے برباد کر دیا ہے۔میٹرو ریلوے کی ترقی میں ممتا بنرجی کے رول کو مرکزی حکومت کو قبول کرنا پڑے گا۔اس کے علاوہ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دکھینیشور میں بہت کم ٹرین پہنچ رہی ہیں تمام میٹرو ٹرین کو دکھینیشور جانا پڑے گا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details