اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی کے ریاستی صدر کے متنازعہ بیان کی مخالفت - Trinamool congress mp opposes

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ہروفیسر سوگتا رائے نے بی جے پی کے ریاستی صدر کے متنازعہ بیان کی شدید مخالفت کی-

 بی جے پی کے ریاستی صدر کے متنازعہ بیان کی مخالفت
بی جے پی کے ریاستی صدر کے متنازعہ بیان کی مخالفت

By

Published : Nov 9, 2020, 11:38 AM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما ہروفیسر سوگتا رائے نے بی جے پی کے ریاستی صدر پر پرامن ماحول بگاڑنے کا الزام لگایا.

رکن پارلیمان سوگتا رائے کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش ریاست کا پرامن ماحول بگاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ تمام پارٹیاں انتخابات لڑنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں. وہ ضابطہ کے ساتھ الیکشن لڑنے والی ہیں لیکن بی جے پی کچھ اور کرنا چاہتی ہے.

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کے مطابق بی جے پی کے ریاستی صدر کا ترنمول کانگریس کے حامیوں کو ہسپتال بھیجنے اور مردہ گھات راستی دکھانے والی بیان بازی سے ماحول بگڑ سکتا ہے.

انہوں نے کہا کہ دلیپ گھوش جمہوریت کی بات کرتے ہیں لیکن انہوں یہ بھی معلوم نہیں ہے جمہوریت مخالف نہاں بازی کر رہے ہیں.

پروفیسر سوتا رائے کا کہنا ہے کہ دلیپ گھوش اسمبلی انتخابات سے قبل مغربی بنگال میں اترپردیش, گجرات اور مدھیہ پردیش کے طرز پر الیکشن کرنا چاہتے ہیں.

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان نے مزید کہا کہ مرکزی فورسز کی نگرانی میں اسمبلی انتخابات کرایا جائے یا پھر کسی اور کے ذریعہ جیت صرف ترنمول کانگریس کو ہی ملنا والی ہے.

مغربی بنگال کے عوام بی جے پی کے ریاستی صدر کے متنازعہ بیان کا منہ توڑ جواب میں گے.

واضح رہے کہ مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش ہلدیا میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ترنمول کانگریس کے حامی اگر نہاں سدھرے تو ہسپتال اور مردہ گھاٹ جانا پڑ سکتا ہے.

دلیپ گھوش کے اس متنازعہ بیان کے بعد مغربی بنگال میں سیاست تیز ہو گئی ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details