اردو

urdu

ETV Bharat / state

موسم نور نے راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف لیا - ایم ونکیا نائیڈو

ترنمول کانگریس کی موسم نور نے بدھ کے روز راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف لیا۔

موسم نور نے راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف لیا
موسم نور نے راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف لیا

By

Published : Sep 16, 2020, 3:48 PM IST

آل انڈیا ترنمول کانگریس سے وابستہ موسم نور نے بدھ کو راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف لیا۔

راجیہ سبھا کی کارروائی شروع کرنے سے قبل چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے انہیں حلف دلایا۔

موسم نور، جو سفید شلوار سوٹ زیب تن کئے ہوئے تھیں، نے انگریزی زبان میں حلف لیا۔ وہ راجیہ سبھا میں مغربی بنگال کی نمائندگی کریں گی۔

جب وہ حلف لینے کے بعد اپنی پارٹی کے رہنماؤں سے ملنے کے لئے آگے بڑھیں تو چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے کہا کہ وہ بعد میں رہنماؤں سے مل لیں، اس کے بعد وہ لوٹ کر اپنی نشست پر بیٹھ گئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details