اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹی ایم سی کےرکن اسمبلی بی جے پی میں شمولیت کے لئے دہلی پہنچے - شھبندو ادھکاری

ترنمول کانگریس کے ناراض رکن اسمبلی مہیر گوسوامی بی جے پی کے رکن پارلیمان نشیت پرمانک کے ہمراہ نئی دہلی پہنچ گئے ہیں. قیاس آرائی ہے کہ آج ہی بی جے پی میں شامل ہو جائیں گے .

Trinamool Congress MLAs reach Delhi to join BJP
ترنمول کانگریس کےرکن اسمبلی بی جے پی میں شامل ہونے کے لئے دہلی پہنچ گئے

By

Published : Nov 27, 2020, 3:37 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے کوچ بہار جنوب سے رکن اسمبلی مہیر گوسوامی نئی دہلی میں واقع بی جے پی کے ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے ہیں سب کچھ ٹھیک رہا تو آج ہی بی جے پی کا جھنڈا تھام کر کولکاتا واپس آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی بی جے پی کے رکن پارلیمان بشیت ہرمانک کے ہمراہ دہلی گئے ہیں.

ترنمول کانگریس کےرکن اسمبلی بی جے پی میں شامل ہونے کے لئے دہلی پہنچ گئے

مغربی بنگال میں آئندہ سال منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر تمام سیاسی جماعتیں اپنے آپ کو مضبوط بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

وہیں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس بھی اپنے باغی و ناراض رہنماوں کو منانے کی کوشش تیز کردی ہے۔

ترنمول کانگریس کے مختلف باغی رہنما شبھندو ادھکاری، رکن اسمبلی رابندر ناتھ گھوش، رکن اسمبلی نعمت شیخ کی ناراضگی ابھی دور نہیں ہوئی تھی کہ رکن اسمبلی مہیر گوسوامی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

کوچ بہار جنوب سے رکن اسمبلی مہیر گوسوامی کا مستعفی ہونا ترنمول کانگریس کے لیے شمالی بنگال میں ایک بڑا جھٹکا ہے۔

مہیر گوسوامی سے پارٹی کا رشتہ کافی پرانا ہے لیکن گزشتہ چند مہینوں سے انہوں نے سوشیل میڈیا پر متعدد پارٹی مخالف پوسٹ کیئے تھے۔

مہیر گوسوامی نے آج سوشل میڈیا پر ترنمول کانگریس سے الگ ہونے کا اعلان کیا۔ رکن اسمبلی مہیر گوسوامی کے پارٹی چھوڑنے پر ترنمول کانگریس کی جانب سے بھی ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ کوچ بہار جنوب سے رکن اسمبلی مہیر گوسوامی کا مستعفی ہونا ترنمول کانگریس کے لیے شمالی بنگال میں ایک بڑا جھٹکا ہے۔

مزید پڑھیں:

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان پر گورنر کا جوابی حملہ


مہیر گوسوامی کا الزام تھاکہ پارٹی نے مسئلہ سلجھانے کی کبھی کوشش نہیں کی جس کی کی وجہ ترنمول کانگریس چھوڑنے کا من بنالیا تھا۔کوچ بہار ضلع ترنمول کانگریس کے صدر عبدالرشید غازی نے کہا کہ انہیں اس سلسلے اب تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔غور طلب ہے کہ گزشتہ روز جمعرات کو ہی باغی وزیر شھبندو ادھکاری نے ایچ آر بی سی کے چئیرمین کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details