اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کا الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ - Trinamool Congress MLA Silbhadra Dutta will not contest the West Bengal Assembly

ریاستی وزیر شھبندو ادھکاری کے بعد اب ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شیل بھدرا دتہ نے اگلے اسمبلی انتخابات نہیں لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کا الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ
ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کا الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

By

Published : Nov 2, 2020, 4:20 PM IST

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شیل بھدرا دتہ نے اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات نہیں لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس میں کچھ بھی ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔

ریاستی وزیر شھبندو ادھکاری کے بعد اب ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شیل بھدرا دتہ نے اگلے اسمبلی انتخابات نہیں لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شمالی 24پرگنہ ضلع کے بیرکپور سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شیل بھدرا دتہ نے کہا کہ ‘2021 اسمبلی انتخابات لڑنے کا ارادہ نہیں ہے۔’

انہوں نے کہا کہ ‘نجی وجوہات کی بنیاد پر الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن پارٹی چھوڑ نے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔’

رکن اسمبلی نے کہا کہ ‘مجھے پارٹی سے کوئی تکلیف نہیں ہے لیکن میں ایک عام رہنما بن کر نہیں رہ سکتا ہوں۔’

انہوں نے کہا کہ ‘میں پارٹی کا وفادار تھا, ہوں اور مستقبل میں بھی رہوں گا میرے پاس ثابت کرنے کے لئے اس سے زیادہ کچھ بھی نہیں ہے۔’

انہوں نے کہا کہ ‘ہماری پارٹی کے اعلی رہنماوں سے بات چیت ہوتی ہے .پارٹی کی حکمت پر میں زیادہ کچھ بول نہیں سکتا ہوں۔ ’

پرشانت کیشور سے متعلق انہوں نے کہا کہ “یہ سب حکمت عملی بنگال میں چلنے والی نہیں ہے۔ پرشانت کیشور اترپردیش اور بہار میں کامیاب ہو سکتے ہیں لیکن بنگال میں نہیں۔”

انہوں نے کہا کہ "بنگال زمینی سچائی کچھ اور ہی ہوتی ہے۔ انتخابات کے دوران بنگال کیا ہوتا ہے اسے پورا ملک دکھتا ہے۔

شیل بھدرا دتہ بیرکپور سے 2011 میں اسمبلی انتخابات میں بڑی درج کرکے رکن اسمبلی بنے تھے لیکن اب ان کے الیکشن نہ لڑنے کے فیصلے سے پارٹی کو نقصان ہو سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details