مغربی بنگال میں 27 فروری کو 108 میونسپلٹیوں کے لئے ہونے والے انتخابات West Bengal Municipal Elections میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو اپنے ہی باغی رہنماوں کہ مخالفت کا سامنا ہے۔
ترنمول کانگریس کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹ نہیں ملنے سے ناراض بیشتر رہنماؤں نے آزاد امیدوار بن کر اپنی ہی پارٹی کے امیدوار کے خلاف انتخابی میدان میں دو دو ہاتھ کرنے کے لئے تیار ہیں۔
اسی درمیان شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا میونسپلٹی کے وارڈ نمبر نو سے آزاد امیدوار مقصود حسن اپنی ہی پارٹی ترنمول کانگریس کے خلاف آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابی میدان میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا۔
West Bengal Municipal Elections: میونسپل انتخابات میں ترنمول کانگریس کے لیڈران باغی - مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس
شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا میونسپلٹی West Bengal Municipal Elections کے وارڈ نمبر نو سے آزاد امیدوار مقصود حسن اپنی ہی پارٹی ترنمول کانگریس کے خلاف آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابی میدان میں ہیں۔
میونسپل انتخابات میں ترنمول کانگریس کے لیڈران باغی
واضح رہے کہ مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس Trinamool Congress نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابی میدان میں اتر چکے اپنے باغی رہنماؤں کو پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کرنے ہدایت دی ہے۔ اگر کوئی ایسا نہیں کرتا ہے تو انہیں پارٹی سے معطل کر دیا جائے گا. اسی درمیان ندیا، مدنی پور، بردوان سمیت مختلف اضلاع میں درجنوں سیاسی رہنماؤں کو پارٹی نے معطل کر دیا ہے.