مغربی بنگال کی ترنمول کانگریس کی ڈسیپلنری کمیٹی Trinamool Congress Disciplinary Committee نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات لڑنے والے ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کو 48 گھنٹوں میں نام واپس لینے کی ہدایت دے دی ہے۔
ترنمول کانگریس کی ڈسیپلنری کمیٹی کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس میں رہ کر اپنی ہی پارٹی کے خلاف کوئی امیدوار نہیں بن سکتا ہے۔ انہیں اپنے فیصلے پر نظرثانی کے بجائے پرچہ نامزدگی واپس لینا پڑے گا۔ ان کارکنان کو ترنمول کانگریس کے امیدواروں کی حمایت میں تشہیری مہم بھی چلانے کو کہا گیا ہے۔ TMC Independent Candidates in West Bengal Municipal Election
انہوں نے کہا کہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے والے ترنمول کانگریس کے کارکنان اگر 48 گھنٹوں کے اندر اندر ہدایت پر عمل نہیں کریں گے، تو انہیں پارٹی سے برخاست کر دیا جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ میونسپلٹی انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی تاریخ ختم ہو چکی ہے۔ اس لیے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات لڑنے والے پارٹی کارکنان کو ترنمول کانگریس کے امیدوار کی حمایت کرنے کا اعلان کرنا پڑے گا۔ TMC Independent Candidates in West Bengal Municipal Election