کولکاتا:مغربی بنگال کے رامپور ہاٹ تھانہ کے باگٹوی گاؤں گزشتہ دنوں ہوئے آتشزدگی کے معاملے میں دو بچوں سمیت نو لوگوں کو زندہ جلانے کے واقعے میں سی بی آئی کی تفتیش جاری ہے، اسی معاملے میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار ترنمول کانگریس کے رہنما انورالحق حسین کی ضمانت کو آج رامپور ہاٹ عدالت نے نامنظور کرتے ہوئے چار مئی تک عدالتی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ Trinamool Congress leader's bail plea rejected
عدالت میں پیشی ہونے سے پہلے ترنمول کانگریس کے رہنما انورالحق حسین نے محی لال شیخ کے جیل میں تمام سہولیات پانے کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں بڑی مشکل سے دن گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محی لال شیخ کی باتوں کا بھروسہ نہیں کیا جا سکتا ہے کیونکہ وہ خود کئی معاملے میں ملوث ہیں وہ دوسروں پر بے بنیاد الزام لگا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سی بی آئی کی جانچ جاری ہے. تفتیش مکمل ہونے تک دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا.