اردو

urdu

ETV Bharat / state

'جے شری رام کے جواب میں رام کتھا' - 'جے شری رام

ترنمول کانگریس کے سنیئر رہنما مدن مترا نے جے شری رام کے نعرے کامقابلہ کرنے کے لیے رام کاتھا کا انعقاد کرنے کا اعلان کیا۔ ترنمول رہنما کے اس اعلان سے بنگال کی سیاست میں ایک نیا طوفان آ کھر ہو ا ہے۔

'جے شری رام کے جواب میں رام کتھا'

By

Published : Jul 19, 2019, 7:19 PM IST

ترنمول کا نگریس کے رہنما نے بھوانی پور میں واقع اپنی رہاش گاہ پر آئندہ 24 جولائی کو رام کاتھا کااہتمام کریں گے ۔

مدن مترا نے کہاکہ رام کاتھا کے اہتمام کے علاوہ درگا کے مجمسے کے پاس بھگوان رام اور سیتا کی مورتی نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میرا مقصد یہ ہے کہ بھگوان رام کااحترام ضروری ہے ان کو لے کر سیاست نہیں ۔ پورے ملک میں بھگوان رام کے نام پر جو سیاست چل رہی ہے اسے تو بھگوان میں قبول نہیں کریں گے۔

واضح رہےکہ مغر بی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنر جی نے شمالی 24 پر گنہ کے دورے کے دوران ان کے قافلے کے سامنے جے شری رام کا نعرہ بازی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا ۔

اس کے بعد وزیر اعلیٰ ریاست میں جے شری رام کے نعرے پر پابندی عا ئد کردی ہے۔ عوامی مقامات پر جے شری رام کا نعرہ لگاناممنوعہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details