مالدہ میں ترنمول کانگریس کے لیڈر کے قتل واقعے کے بعد تھانہ حبیب پور کے رشی پور گرام پنچایت کے گاندھی نگر علاقہ میں ہلچل مچ گئی ہے۔ خبر ملنے کے بعد پورے علاقے میں پولیس اہلکارو ں کو تعینات کردیا گیا ہے۔
ترنمول کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے پیچھے بی جے پی کا ہاتھ ہا ہے۔ نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مالدہ میڈیکل کالج و ہسپتال میں بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والے کی شناخت 38 سالہ سبودھ پرمانک کے طور پر ہوئی ہے۔ مقتول کا گھر شری رام پور گرام پنچایت کے گورماری گاؤں میں ہے۔
سبرت معمول کے مطابق اتوار کی سہ پہر کو کھیت میں گئے تھے اس کے بعد سے ہی وہ لاپتہ تھے اور ان کا موبائل بند تھا۔ رات بھر تلاش کرنے کے بعد بھی کوئی سراغ نہیں ملا۔ آج صبح، رشی پور کے گاندھی نگر علاقے سے کچھ لوگ کھیت میں کام کرنے گئے تو دیکھا کہ ایک شخص کی لاش پڑی ہوئی ہے، لاش سے خون بہہ رہے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ سر میں ایک سے زیادہ بار کلہاڑی سے وار کیا گیا ہے۔ شرپسندوں نے تیز ہتھیاروں سے اس کے سر اور چہرے کو زخمی کردیا۔ ادھر مقامی لوگوں نے بتایا کہ سبودھ پرمانک حبیب پور بلاک میں یوتھ ترنمول کانگریس کے سرگرم رکن تھے۔ وہ یوتھ ترنمول کانگریس کے علاقائی کمیٹی کے ممبر تھے۔
ترنمول کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ علاقے میں ان کی شبیہہ بہت اچھی تھی۔ اس خاندان میں اس کی بیوی سمیت دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ وہ کھیتی کے ساتھ ساتھ لکڑی کے کاروبار بھی کرتے تھے۔