مغربی بنگال میں اگلے ماہ فروری میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں انتہائی عروج پر پہنچ چکی ہے. سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کشیدگی اور بیان بازی میں بھی تیزی آئی ہے. جس کے سبب سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان ایک بار تشدد پھوٹ پڑنے کا خدشہ ہے. Assassination of Trinamool Congress leader
اسی درمیان شمالی 24 پرگنہ کے صنعتی خطہ بیرکپور کے نوا پاڑہ تھانہ کے اچھاپور علاقے میں میں ترنمول کانگریس کے رہنما کا بہمانہ قتل کا واقعہ پیش آیا. اس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی.
ذرائع کے مطابق شرپسندوں کے حملے میں نوا پاڑہ ترنمول کانگریس کے صدر گوپال مجمدار کی موت ہو گئی. گھر کے سامنے ہی ترنمول کانگریس کے رہنما پر جان لیوا حملہ کیا گیا.
ترننول کانگریس کے رہنما کو شدید زخمی حالت میں پہلے اچھاپور رائفل فیکٹری ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی موت ہو گئی.
نوا پاڑہ تھانے کی پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے. اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے. شرپسندوں کی تلاش جاری ہے.
پولیس نے مزید کہا کہ مقتول کی شناخت گوپال مجمدار کے طور پر ہوئی ہے. وہ سابق ریلوے ملازم تھے اور حکمراں جماعت سے منسلک تھے.
Trinamool Congress Leader Brutally Murdered in Barrackpore: صنعتی خطہ بیرکپور میں ترنمول کانگریس کے رہنما کا بہمانہ قتل - کوچ بہار میں ترنمول کانگریس کے رہنما کا قتل
شمالی 24 پرگنہ کے صنعتی خطہ بیرکپور کے نوا پاڑہ تھانہ کے اچھاپور علاقے میں میں ترنمول کانگریس کے رہنما کا بہمانہ قتل کا واقعہ پیش آیا. اس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی. Trinamool Congress Leader Brutally Murdered in Barrackpore
صنعتی خطہ بیرکپور میں ترنمول کانگریس کے رہنما کا بہمانہ قتل
یہ بھی پڑھیں:
ترنمول کانگریس کے رہنما رکن اسمبلی سومناتھ شوم نے کہا کہ گوپال مجمدار کو سیاسی انتقام کے تحت ہدف بنایا گیا ہے. اسکے پیچھے بی جے پی کا ہاتھ ہے.
بیرکپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کے خلاف پروپیگنڈہ ہے. الزام بے بنیاد ہے. ترنمول کانگریس کے اندرونی کے سبب یہ واقعہ پیش آیا ہو گا.