ریاست مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر پر نکتہ چینی کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری پارتھو چٹرجی نے کہا کہ گورنر اپنے دستوری عہدے کے مناسبت سے کام کریں تو انیہں خوشی ہوگی.
'گورنر اپنے عہدے کی مناسبت سے کام کریں تو خوشی ہوگی ' - گورنر مغربی بنگال
ریاست مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر پر نکتہ چینی کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری پارتھو چٹرجی نے کہا کہ گورنر اپنے دستوری عہدے کے مناسبت سے کام کریں تو انیہں خوشی ہوگی.
پارتھو چٹرجی نے نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر کی جانب سے ریاستی حکومت پر گزشتہ 11 اکتوبر کے درگا پوجا کارنیول کے دوران تبصرہ پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر کی ہر بات کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتے ہیں ادھر ادھر اس طرح کی باتیں کر رہے ہیں وہ دستوری عہدے کا خود پاس نہیں رکھ رہے ہیں ۔
پارتھو چٹرجی نے مزید کہا کہ گورنر متضاد باتیں کہتے ہیں'ایک بار کہتے ہیں کہ ان کو کارنیول دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور اب کہہ رہے ہیں کہ ان کو کارنیول دیکھنے نہیں دیا گیا اور ان کو بے عزت کیا گیا'