اردو

urdu

ترنمول کانگریس متحد ہے: موسم نور

مالدہ میں ترنمول کانگریس کی صدر موسم نور نے کہا کہ پارٹی مکمل طور پر متحد ہے اور اس میں دراڑ کی گنجائش نہیں ہے۔

By

Published : Jan 6, 2021, 11:36 AM IST

Published : Jan 6, 2021, 11:36 AM IST

ترنمول کانگریس متحد ہے
ترنمول کانگریس متحد ہے

ریاست مغربی بنگال کے ضلع مالدہ میں ترنمول کی سابق رکن پارلیمان اور موجودہ کانگریس کی صدر موسم نور نے کہا کہ ہر اسمبلی انتخابات سے قبل دل بدل کا کھیل جاری ہے اس کے باوجود ترنمول کانگریس متحد ہے اور مضبوط بھی ہے۔

ممتا بنرجی ایک ایماندار رہنما ہیں ان کی قیادت میں ترنمول کانگریس تیسری مرتبہ اقتدار میں آئے گی

انہوں نے کہا کہ اس میں دراڑ ڈالنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے، تاہم پارٹی کی میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جانے والوں کو کسی بھی قیمت پر روکا نہیں جاسکتا ہے کیوںکہ جانے والے لوگ بہت پہلے ہی من بنا چکے ہوتے ہیں وہ صرف وقت کا انتظار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک دو دس لوگوں کے جانے سے پارٹی پر کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کیونکہ پارٹی ایک دو آدمی سے نہیں چلتی ہے۔

ممتا بنرجی کی قیادت میں اسمبلی انتخابات میں دو سو سے زائد سیٹز ملنے سے کوئی روک نہیں سکتا

انہوں نے کہا کہ پارٹی مضبوط اور متوازن ہے اور اسے مزید مضبوط بنانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ کسی کے آنے جانے سے کوئی فرق نہ پڑے۔

ترنمول کانگریس کی رہنما موسم نور کا کہنا ہے کہ ممتا بنرجی ایک ایماندار رہنما ہیں ان کی قیادت میں ترنمول کانگریس تیسری مرتبہ اقتدار میں آئے گی اور کوئی روک بھی نہیں سکتا ہے۔

ترنمول کانگریس متحد ہے

ممتا بنرجی کی قیادت میں اسمبلی انتخابات میں دو سو سے زائد سیٹز ملنے سے کوئی روک نہیں سکتا ہے کیونکہ ہمیں عوام کی حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ مالدہ کے کل بارہ اسمبلی حلقوں میں کامیابی کریں کریں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details