مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر چودھری نے ترنمول کانگریس پر نکتہ چینی کی۔ انھوں نے ترنمول کانگریس کے اس الزام کی مذمت کی جس میں یہ کہا گیا کہ پردیش کانگریس کے بی جے پی سے تعلقات ہے۔انہوں نے سخت لہجے میں ٹی ایم سی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ جب مرکز میں پہلی بار بی جے پی کی حکومت بنی تھی تو اس میں وزیر ممتا بنرجی بنی تھیں۔ بنگال میں بی جے پی کے ساتھ ممتا بنرجی ہی نے الیکشن میں اتحاد کیا تھا۔کانگریس کے ساتھ کس کے تعلقات ہیں یہ سب کو معلوم ہے۔
پردیش کانگریس کے صدر ادھیر چودھری ترنمول کانگریس کے سخت مخالف مانے جاتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ان کے پردیش کانگریس کے صدر بنتے ہی ترنمول کانگریس کی جانب سے کانگریس کے متعلق رد عمل سامنے آنے لگے ہیں۔ترنمول کانگریس کی جانب سے ریاستی کانگریس پر الزام لگایا گیا کہ اس کے بی جے پی سے تعلقات ہیں۔جس پر پردیش کانگریس کے نو منتخب صدر ادھیر چودھری نے ترنمول کانگریس پر سخت لہجے میں نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس کو کانگریس پر الزام لگانے سے قبل اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے۔