اردو

urdu

ETV Bharat / state

'انوبرتا منڈل نے ممتا بنرجی کو بلیک میل کیا' - معین الدین شمس

ترنمول کانگریس کے رہنما اور کولکاتا پورٹ سے امیدوار فرہاد حکیم نے اپنی پارٹی کے رہنما انوبرتا منڈل پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

انوبرتا منڈل نے ممتا بنرجی کو بلیک میل کیا
انوبرتا منڈل نے ممتا بنرجی کو بلیک میل کیا

By

Published : Mar 25, 2021, 9:18 AM IST

ترنمول کانگریس کے رہنما فرہاد حکیم کا ایک اور بیان سرخیوں میں ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ 'انوبرتا منڈل نے ممتا بنرجی کو بلیک میل کر کے امیدوارں کے فہرست سے نلہٹی سے رکن اسمبلی معین الدین شمس کا نام خارج کروایا ہے'۔

در اصل معین الدین شمس بایاں محاذ کے زمانے میں وزیر کے عہدے پر فائز رہے، وہ کلیم الدین شمس کے بیٹے ہیں۔

معین الدین شمس ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے تھے جس کے بعد ترنمول کانگریس نے ان کو 2016 نلہٹی سے امیدوار بنایا تھا جہاں سے وہ کامیاب بھی ہوئے تھے لیکن اس بار ان کو ٹکٹ نہیں دیا گیا جس کے بعد وہ ترنمول کانگریس سے باغی ہو گئے۔

فرہاد حکیم کا انوبرتا منڈل پر سنگین الزامات

ترنمول کانگریس سے بغاوت کے بعد کولکاتا پورٹ اسمبلی حلقہ سے ترنمول کانگریس کے امیدوار فرہاد حکیم کے خلاف میدان میں اتر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ معین الدین شمس کے بھائی نظام الدین شمس کولکاتا پورٹ اسمبلی کے وارڈ 78 کے کونسلر ہیں۔ تاہم اس وارڈ میں ان کا اثر و رسوخ ہے۔

معین الدین شمس کے مطابق فرہاد حکیم نے ہی ان کا ٹکٹ رد کروایا ہے، اس سلسلے میں وراڈ 78 میں ایک میٹنگ کے دوران فرہاد حکیم نے اس سلسلے میں کہا کہ 'معین الدین شمس ایماندار شخص ہیں ان کو ٹکٹ نہ ملنے کی خبر مجھے بھی نہیں تھی'۔

انہوں نے کہا کہ 'جب امیدواروں کے نام کا اعلان کیا گیا تو اس میں جب میں نے ان کا نام نہیں دیکھا تو میں نے ممتا بنرجی سے پوچھا جس کے جواب میں ممتا بنرجی نے کہا کہ انوبرتا منڈل نے مجھے بلیک میل کر کے اس کا نام خارج کروا دیا'۔

انہوں نے کہا کہ 'میں نے ممتا بنرجی سے کہا کہ آپ سے بڑا اس پارٹی میں کون ہے جو آپ کو بلیک میل کرے تو انہوں نے کہا کہ 'سب ایک ساتھ رکھنا پڑتا ہے'۔

خیال رہے کہ میٹنگ کے دوران کی ویڈیوز میں یہ باتیں کہتے ہوئے فرہاد حکیم کو دیکھا جا سکتا ہے۔

بی جے پی رہنما ارجن سنگھ نے بھی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے اور اسی بہانے ترنمول کانگریس اور ممتا بنرجی پر نکتہ چینی کی ہے۔

اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سے ترنمول کانگریس پر شدید نکتہ چینی ہو رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details