اطلاعات کے مطابق دیوالی کے تہوار سے قبل ہی گوا میں ترنمول کانگریس پارٹی آفس کا افتتاح کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ گوا کے پارٹی آفس کا افتتاح خود پارٹی کی سربراہ ممتا بنرجی کریں گی۔ آئندہ 28 اکتوبر کو ممتا بنرجی گوا کے سفر پر روانہ ہو رہی ہیں۔ واپسی آئندہ یکم نومبر کو ہوگی۔
اس درمیان 29 اور 30 اکتوبر کو ان کے کئی پروگرام ہیں۔ ایک جلسہ سے گوا میں خطاب بھی کریں گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ دوسرے سیاسی جماعت کے رہنما ترنمول کانگریس میں شامل ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ممتا بنرجی پارٹی کی کئی اہم میٹنگ میں بھی شرکت کریں گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گوا کے سابق وزیر اعلی لوئی زنہو ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے تھے ۔اس کے علاوہ گوا کی سیاست میں سرگرم کئی رہنما اور مختلف سماجی کارکنان بھی ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے تھے۔ ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی نے پہلے ہی اعلان کر دیا ہے کہ گوا میں وہ تنہا ہی الیکشن لڑیں گے۔