ترنمول کانگریس نے شکایت کی تھی کہ بنگلہ دیش کی سرحد سے متصل علاقوں میں بی ایس ایف غیر قانونی طریقے سے پٹرولنگ کررہی ہے۔
بی ایس ایف کے خلاف ترنمول کانگریس کی شکایت پر مرکزی فورسز کو نوٹس - بی ایس ایف
بی ایس ایف کے خلاف ترنمول کانگریس کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے مرکزی فورسز سے رپورٹ طلب کی ہے۔
بی ایس ایف کے خلاف ترنمول کانگریس کی شکایت پر مرکزی فورسز کو نوٹس
ریاستی وزیر اور کلکتہ کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم نے شکایت کی تھی کہ بی ایس ایف ووٹروں کو خوف زدہ کررہی ہے مارچ کے ذریعہ ووٹروں پراثرانداز ہونے کی کوشش کی جارہی ہے۔
الیکشن کمیشن نے بی ایس ایف سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو ویڈیو بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔