کولکاتا:مغربی بنگال میں ایس ایس سی کے ذریعہ اپر اور پرائمری اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کے معاملے کی جانچ ریاستی حکومت کے لئے گلے کی ہڈی بن چکی ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ کے دباؤ میں بورڈ نے فرضی اساتذہ کے ناموں کا انکشاف کردیا ہے۔ فہرست میں ترنمول کونسلر کا نام بھی شامل ہے۔ فہرست شائع ہوتے ہی سیاست گرم ہو گئی۔ اسکول سروس کمیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی فہرست میں ترنمول کانگریس کی خاتون کاونسلر بھی شامل ہیں۔ Trinamool Congress Councillor Name In SSC List Which Submitted In Calcutta high Court
سونار پور میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 18 سے ترنمول کانگریس کی کونسلر کوہلی گھوش 2018 میں سونار پور کے چوہاٹی ہائی اسکول میں تاریخ کے استاد کے طور پر بحال ہوئی تھیں۔ ان کا نام جعلی اساتذہ کی فہرست میں آنے پر سیاست شروع ہو گئی ہے۔ جنوبی 24 پرگنہ ضلع پریشد کے رکن رنجن ویدیا نے دعویٰ کیا کہ ترنمول دور میں سب کچھ فرضی تھا۔ ڈاکٹروں سے لے کر اساتذہ تک سبھی اس بوگس لسٹ میں شامل ہیں۔ سی پی ایم لیڈر سوجن چکرورتی نے بھی فرضی اساتذہ کی فہرست میں ترنمول کونسلر کا نام آنے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا، صرف کونسلر ہی نہیں وزیر کی بیٹی بھی ملوث ہے۔ کالی گھاٹ اور نوبنو بھی ساتھ ہیں۔