اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممتا بنرجی تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ بنیں گی: فیض احمد خان - ریاست کا ماحول خوشگوار

ترنمول کانگریس کے سرکردہ رہنما اور کاؤنسلر فیض احمد خان نے بی جے پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'بی جے پی اور اس کی حلیف جماعت ریاست کے پرامن ماحول کو بگاڑنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

ممتا بنرجی تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ بنیں گی: فیض احمد خان
ممتا بنرجی تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ بنیں گی: فیض احمد خان

By

Published : Jan 26, 2021, 10:26 PM IST

مغربی بنگال کے وزیر جاوید احمد خان کے صاحبزادے کاؤنسلر فیض احمد خان نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کا ماحول خوشگوار ہے لیکن چند لوگوں کو یہ پسند نہیں آ رہا ہے۔

ممتا بنرجی تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ بنیں گی: فیض احمد خان

انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات سے قبل ریاست میں افرا تفری کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن وہ اپنے مقصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

ترنمول کانگریس کے سرکردہ رہنما نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ہی سب سے بڑی سیاسی رہنما ہیں اور انہیں اس طرح کے حالات سے نمٹنے کا وسیع تجربہ ہے۔

فیض احمد خان نے کہا کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اور انڈین سیکولر فرنٹ سے کچھ ہونے والا نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی فرنٹ بنے اور چلے گئے اور ممتا بنرجی اپنی جگہ پر مضبوطی سے کھڑی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی، کانگریس، بایاں محاذ، مجلس اتحاد المسلمین اور انڈین سیکولر فرنٹ مل کر بھی ترنمول کانگریس کو نقصان پہنچا نہیں سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی میں مزید 15 نیم فوجی کمپنیاں تعنیات کرنے کا حکم

فیض احمد خان نے کہا کہ کسی کے جانے اور آنے سے ترنمول کانگریس کو کوئی فرق پڑنے والا نہیں ہے۔ پرابیر گھوشال کے استعفیٰ دینے سے ترنمول کانگریس کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details