مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر ابھیشک بنرجی نے آج بی جے پی جماعت پر جم کر تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ ”کسی کے کچھ کہنے سے بنگال کے لوگوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا، بنگال کے عوام قومی یکجہتی کی عمدہ مثال ہیں۔اس دوران ابھیشک بنرجی نے کہا کہ ترنمول کانگریس ڈھائی سو سے زائد نششتوں پر جیت حاصل کرکے تیسری مرتبہ حکومت بنائے گی۔
ڈائمنڈ ہاربر سے رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی نے کہا کہ ”بی جے پی نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کو شکست دینے کے لئے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے اس کے باوجود اسے کچھ ملنے والا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے رہنما مذہب کے نام پر سیاست کرے اور ہم (ترنمول کانگریس ) ترقیاتی منصوبوں پر کام کریں گے۔
بی جے پی سماج کو تقسیم کرنے کے نام پر ووٹ مانگے گی اور ممتا بنرجی عوام کو ایک ساتھ ملانے کا کام کریں گی۔
مزید پڑھیں:
گجرات کو بنگال پر حکومت کرنے نہیں دوں گی: ممتا بنرجی
ترنمول کانگریس کا تیسری بار حکومت بنانے کا دعویٰ - bangal news
ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر ابھیشک بنرجی نے ڈھائی سو سے زائد نشستوں پر جیت حاصل کرکے تیسری مرتبہ حکومت بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ترنمول کانگریس کا تیسری بار حکومت بنانے کا دعویٰ
انہوں نے کہا کہ ”مغربی بنگال کی عوام ترنمول کانگریس کے ساتھ ہے اور ان کی حمایت کی بدولت ہی ممتا بنرجی مسلسل تیسری مرتبہ اقتدار میں آئیں گی۔
ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر ابھیشک بنرجی نے کہا کہ اسمبلی انتخابات سے قبل بڑے بڑے دعویٰ کرنے والوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، بیرونی ریاستوں کے رہنماؤں نے بنگال کے عوام کے بارے میں غلط اندازہ لگا بیٹھے ہیں۔