بی جے پی نے ترنمول کانگریس میں شامل ہوچکے مکل رائے کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چئیرمین بنائے جانے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے پارٹی کی طرف سے 6 نام جمع کرائے گئے ہیں۔ وہیں، ترنمول کانگریس نے اپنی طرف سے 14 نام جمع کرائے ہیں۔
بی جے پی نے جع چھ نام دیے ہیں ان میں اشوک لاہری، شوبھندوادھیکاری، نکھل رنجن ڈے، بنکم گھوش، امبیکا رائے، ویویکانند بوری شامل ہیں۔ اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری کسی بھی طرح مکل رائے کی رکنیت یا چیئرمین نامزد ہونے کو قبول کرنے پر راضی نہیں ہیں۔
ادھیکاری نے کہا کہ جو ممبر اسمبلی نہیں ہیں انہیں اسپیکر کیسے پی ایس سی چیرمین بناسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر نے اس معاملے پر سماعت کے لئے مجھے 17 جولائی کو میری روشنی میں بلایا ہے۔