اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dispute Between BJP and TMC: جموڑیہ میں بی جے پی پارٹی دفتر پر ترنمول کانگریس کا قبضہ - بی جے پی اور ٹی ایم سی کے درمیان تنازعہ

مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے جموڑیہ تھانہ علاقے میں واقع بی جے پی پارٹی دفتر پر قبضہ کرلیا اور پارٹی کے جھنڈے اور بینر وغیرہ پھاڑ دیے. بی جے پی نے ترنمول کانگریس پر پارٹی دفتر پر قبضہ کرنے کا الزام عائد کیا۔

Dispute Between BJP and TMC
Dispute Between BJP and TMC

By

Published : Apr 17, 2022, 10:04 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے آسنسول لوک سبھا اور بالی گنج اسمبلی میں ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ آسنسول لوک سبھا ضمنی انتخابات کے نتائج کے 24 گھنٹہ بھی نہیں گزرا نہیں ہے کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان حسب روایت جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

بردوان ضلع کے جموڑیہ تھانہ علاقے میں واقع بی جے پی پارٹی دفتر پر قبضہ کرلیا اور پارٹی کے جھنڈے اور بینر وغیرہ پھاڑ دیئے۔ بی جے پی نے ترنمول کانگریس پر پارٹی دفتر پر قبضہ کرنے کا الزام عائد کیا۔

ذرائع کے مطابق آج دن میں ترنمول کانگریس کے حامیوں جموڑیہ میں واقع بی جے پی پارٹی دفتر پر قبضہ کرنے کے بعد جھنڈا اور بینر وغیرہ پھاڑ کر پھینک دیا۔ اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ بی جے پی کی رکن اسمبلی اگنی مترا پال اس واقعے کی اطلاع پا کر جانے وقوع پر پہنچی اور حالات کا جائزہ لیا۔

بی جے پی کی رکن اسمبلی اگنی مترا پال نے کہا کہ ترنمول کانگریس نے مغربی بنگال میں الیکشن کے بعد تصادم کا جو روایات برقرار رکھی ہے۔ یہ پارٹی دفتر ہمارا ہے۔ اس پر ترنمول کانگریس کیسے قبضہ کر سکتی ہے۔
رکن اسمبلی اگنی مترا پال نے جموڑیہ تھانے کی پولیس کی مدد سے بی جے پی پارٹی دفتر کو دوبارہ اپنے قبضے میں لے لیا۔

مزید پڑھیں:

پولیس نے کہا کہ چند لوگوں نے بی جے پی کے پارٹی دفتر پر تالہ لگا دیا تھا لیکن پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا قابو میں کر لیا۔ اس معاملے میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ بردوان ضلع ترنمول کانگریس کانگریس کے رہنما نے بی جے پی کے پارٹی دفتر پر قبضے کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details